ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیراعظم مودی پرحملے کا بڑا خطرہ، وزارت داخلہ نے روڈ شوسے بچنے کا مشورہ دیا:ذرائع

وزیراعظم مودی پرحملے کا بڑا خطرہ، وزارت داخلہ نے روڈ شوسے بچنے کا مشورہ دیا:ذرائع

Wed, 27 Jun 2018 12:45:19    S.O. News Service

نئی دہلی،27جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اب کوئی بھی وزیر یا افسرایس پی جی کی اجازت کے بغیر وزیراعظم نریندرمودی کے پاس نہیں جاسکے گا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وزارت داخلہ نے وزیراعظم کی سیکورٹی کو لے کرنئی ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں وزیر اعظم مودی پراب تک کے سب سے بڑے خطرے کا اند یشہ ظاہر کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں کے پولیس کمشنرکو خط لکھ کر اس نامعلوم خطرہ کو لے کر الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سیکورٹی کونسل نے وزیراعظم مودی کی سیکورٹی میں تعینات مختلف ایجنسیوں کو محتاط کیا ہے کہ سال 2019 کیلوک سبھا انتخابات سیقبل وزیراعظم مودی پرحملے کا سنگین خطرہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ریاستوں کیالیکشن اورسال 2019 کیعام انتخابات میں برسراقتدارپارٹی کے اہم اسٹار پرچارک وزیراعظم مودی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے روڈ شو میں کمی کریں۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق ان روڈ شوز کے دوران کسی کو بھی وزیراعظم کے قریب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس اصول وضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ مودی کی سیکورٹی میں لگی ایس پی جی افسراس دوران وزرااورافسران کو بھی پوری جانچ کے بعد ہی پاس جانے کی اجازت دیں گے۔

وزیراعظم مودی اپنے پروگراموں میں جس طرح عام لوگوں سے ملتے ہیں، اسے لے کر بھی خفیہ ذرائع نے محتاط کیا ہے۔ وزارت داخلہ کا ماننا ہے کہ مستقبل میں عام لوگوں سے اس طرح کی ملاقات کومزید کم کیاجانا چاہئے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے


Share: